اہم خبریں

5 کروڑ سے زائد کی خرد برد، حبیب بینک کا بڑا مالیاتی سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حبیب بینک لمیٹڈ کا بڑا مالیاتی سکینڈل سامنے آ گیا ۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی حبیب بینک کے میگا فراڈ کا شکار ہونے لگے ۔ حبیب بینک لمیٹڈ کی مبینہ لوٹ مار کیخلاف احتساب بیورو آزاد کشمیر شکایات کے انبار لگ گئے ۔

احتساب بیورو آزاد کشمیر میں حبیب بینک کے مالیاتی سکینڈلز کی تعداد 50 سے زائد سامنے آگئے۔ احتساب بیورو کی جانب سے ثبوتوں کی روشنی میں ملوث افسران کیخلاف فرد جرم عائد کردیا تاہم احتساب بیورو کی کارروائی پر بینک کے اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٌپیٹرول قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ حبیب بینک کی لوٹ مار پر خاموش تماشائی ۔مجرمانہ مائنڈ سیٹ کے حامل افسران اور ملازمین نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی جیبیں بھر لیں ۔

حبیب بینک کیخلاف کیسز کے دستاویزی ثبوت اوصاف ، اے بی این نیوز نے حاصل کر لئے ۔ حبیب بینک افسران کے احتساب بیورو میں 29 سے زائد کیسز پر جرم ثابت ہو گیا ۔ حبیب بینک افسران نے مذکورہ کیسز میں 5کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کی خورد برد کی۔ بیشتر کیسز میں جعلسازی سے اکاؤنٹ ہولڈر کے دستخط کر کے پیسہ نکلوانا اور قرض فائلیں منظور کرانا ہے

متعلقہ خبریں