اہم خبریں

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں