سرگودھا(نیوز ڈیسک )سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں ایک افسوس ناک واقعہ میں باپ نے تین بیٹیوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی جس میں دو بچیاں جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور
مزیدپڑھیں:گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 76.9 روپے کی بڑی کمی
لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھیں، باپ ملاقات کے بہانے اپنی لڑکیوں کو ساتھ لے گیا تھا جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال
بھیرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی بچیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دس سالہ بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی جب کہ دوسری بچی اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئی۔ لڑکیوں کو گولی مارنے کے بعد باپ نے خود کو گولی مار کر
خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قتل اور خودکشی کا واقعہ گھریلو تشدد کا شاخسانہ ہے۔