گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 76.9 روپے کی بڑی کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر سستے
مزید پڑھیں:حکومت نے پٹرول بم گرا دیا،بڑا اضافہ

کردیے۔اوگرا کی جانب سے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے

مطابق 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76.9 روپے کی کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعد اپریل کے لیے 11.8 کلوگرام

ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,954.3 روپے مقرر کی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ مارچ میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3030.12 روپے تھی۔