اہم خبریں

حکومت دکانداروں پر ٹیکس لگانے کو تیار،تازہ ترین اپ ڈیٹ

اسلام آباد(نیو زڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) یکم اپریل 2024 سے تاجر دوست رجسٹریشن اسکیم کے تحت خوردہ تجارت کی پانچ بڑی کیٹیگریز کو لائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے رضامندی دے دی ہے اور اطلاعات کے مطابق اب کسی بھی وقت اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ان پانچ بڑی کیٹیگریز میں ہول سیلرز، فرٹیلائزر، کیڑے مار ادویات اور کیمیکل ڈیلرز،
مزید پڑھیں:پی سی بی کو مردوں کی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش،ویب سائٹ پر اشتہار دیدیا

ریٹیلرز، فرنیچر اور ڈیکوریشن شو رومز، جیولری، کاسمیٹکس، میڈیکل، ہارڈویئر اسٹورز اور گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی دکانیں شامل ہیں۔ابتدائی مرحلے میں ان کاروباروں کو چھ منتخب شہروں میں رجسٹر کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی ’ٹریڈر فرینڈلی اسکیم‘ رجسٹریشن چار میٹروپولیٹن شہروں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں موثر ہوگی اور ٹیکس وصولی یکم جولائی 2024 سے شروع ہوگی۔دوسری جانب ایف بی

آر نے اب تک 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے اور اس نے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کے لیے منتخب ٹیکس دفاتر اور بینک برانچز ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہنے کو یقینی بنایا ہے۔ایف بی آر کا مقصد مارچ 2024 تک 879 ارب روپے ماہانہ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنا ہے۔تاجر دوست اسکیم کے تحت حکام نے بتایا کہ رجسٹریشن مہم کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت تمام نان فائلرز اور غیر

رجسٹرڈ تاجروں اور دکانداروں کو یہ پابند کیا جائے گا کہ وہ تاجر دوست اسکیم کے تحت اپنے ٹیکس جمع کرائیں اور موبائل کے ذریعے ٹیکس ایزی ایپ کے اندر اندراج کریں۔ یا ایف بی آر ویب پورٹل پر جائیں یا ایف بی آر کے ٹیکس سہولت مراکز پر جا کر رجسٹر ہوں۔اس رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی۔ رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہنے والوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 182 کے تحت مالی

جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ جن افراد کا رجسٹر ہونا ضروری ہے ان میں تاجر، دکاندار، تھوک فروش، خوردہ فروش، ڈیلرز، مینوفیکچررز شامل ہیں جو ریٹیل سیلز میں بھی مصروف ہیں۔ درآمد کنندگان جو خوردہ بھی کرتے ہیں یا وہ جو خوردہ اور تھوک دونوں طرح کی کاروباری سرگرمیاں کرتے ہیں یا کوئی بھی جو سامان کی سپلائی چین کا حصہ ہے۔اگر کوئی شخص کل ایڈوانس ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے ماہانہ

ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی پر 25 فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔ اگر کوئی نان فائلر ٹیکس ریٹرن فائل کرتا ہے تو اسے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ وہ 15 جولائی 2024 سے پہلے ٹیکس ریٹرن فائل کرے۔اور اگر نان فائلرز 15 جولائی تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں اور 12 ماہ کا ایڈوانس ٹیکس بھی یکمشت جمع کراتے ہیں تو انہیں ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دی

جائے گی۔ موجودہ تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس وکلاء، ٹیکس اکاؤنٹنٹ اور ٹیکس پریکٹیشنرز کا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس موبائل ایپ کا اردو ورژن بھی ہے۔

متعلقہ خبریں