پی سی بی کو مردوں کی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش،ویب سائٹ پر اشتہار دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار دے دیا۔پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس میں وائٹ بال
مزید پڑھیں:وزیر صحت نےآپریشن تھیٹر میں ٹک ٹاک بنانے کا نوٹس لے لیا

ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اشتہار کے مطابق کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سفید گیند اور سرخ

گیند کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سفید گیند کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے جیسن گلیسپی کی تقرری کا فیصلہ متوقع ہے۔