اہم خبریں

چین نے تربیلا ڈیم منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بشام میں خودکش حملے میں پانچ چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ نے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر میں کہا گیا کہ سائٹ کے تمام کارکنان اور دفتری عملہ کام پر واپس آجائیں۔

اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور سی پیک منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔

مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر12ارب روپے کرنے کااعلان

چین پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ دو طرفہ تعاون جاری رکھے گا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فروغ دے گا۔

بشام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈاکیاتھا کہ چینی کمپنی نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ پر کام روک دیا ہے۔

یادرہے کہ بدھ کو بشام میں ایک خودکش بم دھماکے میں پانچ چینی شہریوں اور ان کے پاکستانی ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں