اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی کابینہ نے جمعرات کو 24 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرتے ہوئے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کی
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لیے حتمی فہرست جاری کردی
سفارشات کی روشنی میں منظوری دے دی۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے جو القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے دسمبر 2023 میں شامل کیا گیا تھا۔دریں اثنا و فاقی کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض خان سمیت 24 اہم افراد کے نام
ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔