چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد کادور ہ پنڈی اسٹیڈیم

راولپنڈی( نیوز ڈیسک )نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد پاکستان میں آئی سی سی
مزید پڑھیں:پی سی بی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی کی پیشکش کر دی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے لیے راولپنڈی پہنچ گیا۔وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وفد میں سینئر منیجر اینڈ ایونٹ آپریشنز سارہ ایڈگر اور منیجر عون زیدی شامل تھے جنہوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کا دورہ کیا۔پی

سی بی حکام نے وفد کو اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں سے آگاہ کیا جب کہ آئی سی سی کے وفد کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی

بریفنگ دی گئی۔آئی سی سی کا وفد آج وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا جس میں وہ وفد کو چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کو آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنی ہے۔