اہم خبریں

وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی آئی اے کا نقصان اور قرض 700 ارب روپے تک پہنچ چکا ، وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ۔وفاقی حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل قومی ایئر لائن کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جو آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہو گی،

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایل او آئی جاری کیا جا سکتا ہے جبکہ جون یا جولائی کے دوران نجکاری کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا، قومی ایئرلائن کے ذمے کمرشل بینکوں کا 270 ارب روپے تک قرض واجب الادا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‌سلامتی کونسل ؛ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
پی آئی اے بورڈ اجلاس نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی توثیق کردی،پی آئی اے حکومت کی ساڑھے 300، ایف بی آر اور پی ایس او کی بھی نادہندہ ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں