اہم خبریں

ملتان ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافرسے 740گرام منشیات برآمد

ملتان(نیوزڈیسک)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کی پرواز کے ایک مسافر سے 740 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر معظم علی نے مذکورہ آئس ہیروئن بیگ کے آہنی فریم کے نیچے پیکٹس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

مزیدپڑھیں:23مارچ،جلسہ میں مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو بھی دعوت دینگے،حکومت چھ ماہ سے زیادہ نہیں چلتی،عمران خان

اے ایس ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں