راولپنڈی ( اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل میں قید 60 سالہ بزرگ کو ضمانت تو نہ ملی زندگی سے رہائی مل گئی۔60 سالہ سید اختر کو تشویشناک حالت میں اڈیالہ جیل سے RIC منتقل کیا گیا تھا۔ملزم کے وکیل
مزید پڑھیں :عمران خان کے مستقبل بارے اللہ جانتا ہے ،خواجہ آصف
شہباز راجپوت نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی۔مجسٹریٹ سول لائن مدثر اقبال شاہ کی عدالت نے درخواست خارج کردی۔درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم سید اختر ہسپتال میں دم
مزید پڑھیں :مارچ کے آخری دنوں میں موسم کیسا رہے گا،جانئے
توڑ گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں دو شہریوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ملزم تین سال سے اڈیالہ جیل میں اسیر اور مقدمہ زیر سماعت تھا۔درخواست ضمانت 26 فروری کو دائر کی گئی تھی۔ وکیل نے
مزید پڑھیں :چوہدری پرویز الٰہی گر کر زخمی، کمر پرچوٹ اور بازو فریکچر ہوگیا ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل
کہا کہ متوفی کے اہل خانہ مجسٹریٹ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے،اقدام قتل کے کیس میں متوفی کو اتنی سزا نہیں ہوئی جتنی وہ جیل کاٹ چکا تھا۔۔
مزید پڑھیں :احتساب عدالت، حسن نواز اور حسین نواز تین نیب ریفرنسز میں بری