اہم خبریں

اسلام آباد شہر میں سائیکل کلچر کے فروغ کیلئے بائی سائیکل لینز تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوزڈیسک)چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہریوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. اسی سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد شہر میں سائیکل کلچر کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور علاقوں میں شاہراہوں کے ساتھ بائی سائیکل لینز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے سمیت صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے سکے.

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بائی سائیکل لیب پراجیکٹ (بی ایل پی) کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں اور سیکٹرز میں 374 کلومیٹر طویل سائکلنگ ٹریک 18 ماہ کی مدت میں 2.4 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا. یہ سائیکلنگ ٹریک خیابان اقبال، سیکٹر G-6، G-7، G-8، گرین ڈبل لین، جناح ایونیو، ریڈ ڈبل لائن سمیت پرپل لائن میٹرو بس منصوبے سے منسلک شاہراہوں پر تعمیر کیا جائے گا. تاکہ میٹرو بس سے نکلنے والے مسافر سائیکلنگ ٹریک استعمال کرسکیں.

مزید یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ کا پنجاب یونیورسٹی 9 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

اسی طرح اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو سائیکلنگ ٹریک کے زریعے منسلک بھی کیا جائے گا.مزید برآں بائی سائیکل لیب پراجیکٹ (بی ایل پی) کے تحت 150 پارکنگ اسٹینڈ بھی تعمیر کئے جائیں گے تاکہ شہری سستے کرائے پر بائیکس جیسی سہولیات سے بھی مفید ہوسکیں.

واضح رہے ہر اسٹینڈ پر 40 سے زائد الیکٹرانک بائیکس کھڑی کرنے کی گنجائش ہوں گی. اور اس منصوبے کے تحت پیٹرول سے چلنے والی بائیکس کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا.بائی سائیکل لیب پراجیکٹ (بی ایل پی) کی افتتاحی تقریب آئندہ دنوں میں ہوگی جسکے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ہونگے.

علاوہ ازیں مزکورہ منصوبے کے تحت لینز میں روشنی کے مناسب انتظامات، سیکورٹی کے انتظامات سمیت دیگر ضروری انتظامات بھی کئے جائیں گے. اس موقع پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شہر میں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا اور اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں