انتظامیہ کا پنجاب یونیورسٹی 9 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کے باعث 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ تعطیلات یکم اپریل سے شروع ہوں گی اور 9 اپریل 2024 کو ختم ہوں گی اور اس عرصے کے دوران یونیورسٹی کے تمام شعبے بند رہیں گے۔

تاہم محکمہ انتظامیہ کے عملے کو چھٹیاں نہیں ملیں گی کیونکہ وہ اس دوران ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔یونیورسٹی ہر سال طلباء اور فیکلٹی کیلئے موسم بہار کی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے آرام کا وقت فراہم کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد شہر میں سائیکل کلچر کے فروغ کیلئے بائی سائیکل لینز تعمیر کرنے کا فیصلہ