اہم خبریں

پی ایس ایل 9 کا چیمپئن کون؟ اسلام آباد اور ملتان کا فائنل آج ہوگا

کراچی(نیوز ڈیسک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن کا فائنل آج (پیر) کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 9 کے چیمپئن کا فیصلہ آج رات نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں:عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

یہ میچ رات 9:00 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ دو مرتبہ ٹرافی جیت چکی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ملتان سلطانز نے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر-I میں کوئٹہ کو

شکست دی اور پھر ایلیمینیٹر-II میں پشاور کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتان محمد
رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔یہ کراچی کے نیشنل بینک

کرکٹ اسٹیڈیم کی وہی وکٹ ہے جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایلیمنیٹر II کا میچ کھیلا گیا تھا۔اس وکٹ نے بلے بازوں کو باؤنسی اور تیز ڈلیوری فراہم کی جس سے ان کی اسٹرائیک میں مدد ملی، امید ہے کہ یہ وکٹ آج بھی ایسی ہی ہوگی۔PSL-9 میں جہاں ملتان سلطانز دونوں ٹیموں میں زیادہ مضبوط ثابت ہوئی، وہیں یونائیٹڈ نے مسلسل دو ناک آؤٹ فتوحات حاصل کرنے کے بعد غالب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں