عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

کولمبو(نیوز ڈیسک )سری لنکا کرکٹ نے سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید کی بطور بولنگ کوچ خدمات حاصل کر لیں۔سری لنکا کرکٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق عاقب جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بولنگ کوچ مقرر
مزیدپرھیں:سینیٹ الیکشن ،انوار الحق کے کاغذات نامزدگی جمع

کر دیا گیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عاقب جاوید ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کریں گے جس کے لیے سابق کرکٹر فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کر لیں گے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق عاقب ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلنگ کیمپ کا انعقاد کریں گے۔عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری امریکا اور ویسٹ انڈیز

میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک سونپی گئی ہے۔وہ پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور افغانستان کے ساتھ باؤلنگ کوچ کا تجربہ رکھتے ہیں۔جاوید حالیہ دنوں میں پاکستان سپر لیگ (PSL-9) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔