اہم خبریں

سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں انتخابی جنون بدستور جاری ہے، سینیٹ کے انتخابات 2 اپریل کو ہونے والے ہیں۔

انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات کے لیےامیدواروں کی منظوری دے دی۔

مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کو خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی جنرل نشستوں سے امیدوارہونگے.

اعظم سواتی اور ارشاد حسین کے پی سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشستوں کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے، جبکہ عائشہ بانو اور روبینہ ناز مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔

مزیدپڑھیں:رہنمان لیگ محمد زبیر اپنی ہی پارٹی پر چلا اٹھے،اہم انکشافات بھی کردیئے

پنجاب میں جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور کارکن صنم جاوید پنجاب سے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

متعلقہ خبریں