اہم خبریں

خیبرپختونخوا ،دو مختلف حملوں میں تین پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف حملوں میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پشاور کے علاقے ڈاگ لارہ
مزید پڑھیں:پہلی فارن آفس میٹنگ ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خارجہ پالیسی کی بجائے معاشی امور پر گفتگو

میں پیر کو رات گئے مچنی گیٹ تھانے کی حدود میں پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حملہ رات 11:30 بجے کے قریب ہوا جب نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔حملے کے نتیجے میں اجمل خان اور سراج خان شہید جب کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر زخمی ہوگئے۔شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کو ملک سعد شہید پولیس

لائنز میں ادا کی گئی۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔اس کے علاوہ، منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے سخی گیٹ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس کانسٹیبل کو شہید کر

دیا۔پولیس کے مطابق یادگار چوک پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل محمد بخش کریانہ کی خریداری کے لیے سخی گیٹ گیا تو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں