اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ایک مثالی مسلمان بننے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، مسلمان اس مہینے میں احکاماتِ الہٰی پر عمل کرکے عبادات میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیز گار بن سکیں، روزہ اللّٰہ تعالیٰ کے حکم پر بھوک اور پیاس برداشت کرنے کے ساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے، رشوت، سود خوری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ جیسے گناہوں سے بچ کر ہی تقویٰ کا حصول ممکن ہے۔
مزیدپڑھیں:عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،وزیر اعظم
صدر مملکت نے مزید کہا کہ رمضان المبارک امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور تعاون کا پیغام لے کر آتا ہے، معاشرے کے غرباء، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں، مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰة، صدقات اور خیرات ادا کریں،