اہم خبریں

خضدار،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی رہنما جاں بحق

خضدار( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما حاجی علی حسن محمد حسنی کو خضدار ٹاؤن میں انکے گھر پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خضدار کے نواحی علاقے بازگیر میں ڈاکوؤں کا ایک گروپ
مزید پڑھیں:رمضان ریلیف پیکیج ،وزیراعظم نے اضافہ کردیا

پیپلز پارٹی رہنما کے گھر میں گھس آیا اور اتوار 10 مارچ کی صبح سویرے خاندان کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پیپلز پارٹی رہنما کے گھر سے زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے گھر سے

جاتے وقت پیپلز پارٹی کے رہنما پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تمام ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس افسر عبدالعزیز کھدرانی نے بتایا کہ یہ ڈکیتی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم انہوں نے حملے کو ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہو نےکے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں