اہم خبریں

آئی جی پنجاب نے صوبے کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے پنجاب اسمبلی سمیت صوبے کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عثمان انور صدارتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی
مزید پرھیں:صدارتی انتخابات ، اسمبلیوں میں تیاریاں مکمل

معاملات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اراکین اسمبلی پرامن

اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے اگر ایسا ہوا تو پولیس شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

متعلقہ خبریں