گلگت بلتستان ،تعلیم کے میدان میں شاندار کامیابی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان میں تعلیم کے میدان میں شاندار کامیابی دیکھنے میں آئی ہے۔یہ بات پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں شروع کی گئی ادارہ تعلیم و تربیت کے سالانہ اسٹیٹس
مزید پڑھیں:صدارتی انتخابات ، اسمبلیوں میں تیاریاں مکمل

آف ایجوکیشن رپورٹ (ASER) 2023 کے قومی (دیہی) سروے میں بتائی گئی۔قومی چیلنجوں کے باوجود، گلگت بلتستان نے نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کیا۔گلگت بلتستانمیں گریڈ 5 کے طلباء نے اردو اور انگریزی دونوں میں قومی اوسط کو پیچھے چھوڑ دیا، اردو کی اہلیت 2021 میں 52فیصد سے بڑھ

کر 2023 میں 60فیصد ہو گئی اور اسی عرصے کے دوران انگریزی کی مہارت 60فیصدسے بڑھ کر 66فیصدہو گئی۔اس کے برعکس، قومی سطح پر اردو کی مہارت 54فیصد سے گھٹ کر 50فیصد اور

انگریزی کی مہارت 56فیصد سے گھٹ کر 54فیصد رہ گئی۔مزید برآں، گلگت بلتستان نے 94فیصد اندراج کی شاندار شرح حاصل کی، جو کہ آزاد کشمیرکے بعد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔یہ

کامیابی سب کے لیے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیےگلگت بلتستان کی دلچسپی کو واضح کرتی ہے۔