اہم خبریں

یکم رمضان المبارک کو پاکستان بھر میں بینک بند ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا کہ یکم رمضان المبارک کو پاکستان بھر میں بینک تمام عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دن بینک تعطیل ہوگی اور زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہے گا جسے زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کیلئےبینک ہالیڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

تمام بینک برانچز، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک (MFBs) نویں اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو عوام کیلئے بند رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخاب ، مولانافضل الرحمن کاآصف علی زرداری کی حمایت سے انکار

بینک تعطیلات کے دوران، تمام بینک، DFI، اور MFB ملازمین کام کریں گے اور معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے رمضان 2024 کے دوران بینک کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے نصاب کا مزید اعلان کیا۔

رمضان المبارک 2024 کا نصاب 135,179 روپے مقرر کیا گیا ہے، اور اس رقم سے زیادہ جمع ہونے والے کھاتوں سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک 2024 کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں