اہم خبریں

عمران خان کی حمایت کرکے اپنے 100 لوگوں کو لاپتہ نہیں کرواسکتا، خالد مقبول صدیقی کی آڈیو لیک

کراچی (نیوزڈیسک)ڈاکٹر خالد مقبول کی آڈیو لیک میں کہی بات تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان سے بنی گالہ میں ہوئی ایک میٹنگ میں مجھ سمیت چار صحافیوں کے سامنے خان صاحب کے انتہائی قریبی ساتھی نے خان صاحب کو بتائی تھی کہ انہیں خالد مقبول نے بتایا ہے کہ ہم مجبور ہیں لاشیں نہیں اٹھا سکتے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛صدارتی انتخاب ، مولانافضل الرحمن کاآصف علی زرداری کی حمایت سے انکار

خالد مقبول صدیقی نے پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی کی حکومت بچے گی ؟تو قریبی زرائع نے کہا کہ عمران خان حکومت بچتی نظر نہیں آرہی ۔ؕڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی بچ سکتی ہے میں نے کہا بچ سکتی ہے اور بعد میں کسی نے سوال کیا کہ آپ نے مائنس ون کا فارمولہ پیش کیا تھا ۔


میں نے جواب دیا کہ میں نے پلس ون کا فارمولا پیش کیا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم کوئی اور ہو اورعمران خان اس کے بھی باس ہوںتو جب ان کے ہی لوگ ان کے ساتھ کھڑے نہیں تھے تو ہماری تو صر ف سات سیٹیں ہیں ، عمران خان کو میسج دیا تھاکہ ہماری 7 سیٹیں ہیں ہم اپنی سات سیٹیں بچا نہیں پائیں گے ۔اور جمہوریت کے شوق میں اپنے لوگوں اور سو کارکنوں کے لاپتہ کرنے کے واقعات اپنے ذمہ نہیں لے سکتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف اکسانے پر شاندانہ گلزار پر بغاوت کا مقدمہ درج

متعلقہ خبریں