اہم خبریں

زکوۃ کٹوتی کیلئے نصاب کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بینکوں میں سیونگ اکائونٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے کم از کم نصاب مقررکردیاگیا۔

تفصٰلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سال 2024 کے لیے بینک اکاؤنٹس پر زکوٰۃ کی کٹوتی کا نصاب 135,179 روپے مقرر کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق یکم رمضان 2024 کو 135,179 روپے سے زیادہ کا بیلنس رکھنے والے سیونگ اکاؤنٹس، منافع اور نقصان کے شیئرنگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:رمضان المبارک ،کن اوقات کے درمیان گیس ملے گی ،جانئے

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت کسی بینک اکاؤنٹ میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ رقم سے کم ہونے کی صورت میں کوئی رقم نہیں کاٹی جائے گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تمام زکوٰۃ جمع کرنے والے اداروںسے درخواست ہے کہ مقررہ نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کریں۔

متعلقہ خبریں