لاہور(نیوزڈیسک)اٹلی نے لاہور میں اپنی ویزا سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان اٹلی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹوپالمیری نے نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری خادم اس موقع پر موجود تھے۔
آگسٹو پالمیری نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور کاروباری منصوبوں کے حوالے سے تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار پر زور دیا۔
اطالوی سفارتخانے کے فرسٹ سکریٹری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں نمو کے امکانات پر زور دیا۔
مزیدپڑھیں:معاشی استحکام کیلئے تمباکو ٹیکس میں فی الفور اضافہ کیا جائے، ماہرین صحت
لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے 2018 میں اٹلی کے سفارت خانے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی تجدید میں چیمبر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
کاشف انور نے پاکستان کے لیے اٹلی کی اہم اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالی اور یورپی یونین کے اندر 2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی جی ڈی پی کے ساتھ سب سے بڑی معیشت کے طور پر اس کی حیثیت پر زور دیا۔
اٹلی یورپ میں پاکستان کے تجارتی پارٹنر کے طور پر بہت اہمیت کاحامل ہے کیونکہ یہ پاکستانی برآمدات کے لیے سرفہرست مقامات میں آٹھویں نمبر پر ہے۔