لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کی راولپنڈی ا سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کو معاون خصوصی کے علاوہ دو عہدے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک سینئر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور دوسرا وزیر جنگلات ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی جبکہ عظمیٰ بخاری کو نشریات و اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما رانا سکندر کو وزیر پرائمری تعلیم کا عہدہ دیا جا رہا ہے جب کہ خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔















