محسن نقوی کی راولپنڈی ا سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کو ورلڈ کلاس
مزید پڑھیں:مقروض باپ نے تین بچوں کو جلا ڈالا

بنانے اور اس کی اپ گریڈیشن کے لیے جلد پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ہمراہ صبح سویرے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولیات کا جائزہ لینے سمیت کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سٹیڈیم انکلوژر میں سہولیات کو بہتر بنانے سمیت عارضی نشستوں کے بجائے مستقل نشستوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے۔