راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے ،،علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جا ری ،ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال اور کابینہ پر مشاورت ہوگی ،
مزید پڑھیں :لاہور ، میٹرک کے انگریزی پرچے کے دوران نقل کرتے ہوئے 11 طلباء گرفتار
کابینہ ارکان کے نام پارٹی کے بانی چیئرمین کو دیے جائیں گے،کابینہ کی حتمی منظوری با نی چیئر مین ہی دینگے،، پشاور سے 4 ممبران صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ،سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، فضل الہی، مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ کی
مزید پڑھیں :حکومت کی سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن سکیم لانے کی تیاریاں
کابینہ میں شمولیت متوقع،اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،ادھر دوسری جانب احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست 26 فروری
مزید پڑھیں :بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت عالمی رہنمائوں کی شہبازشریف کو مبارکباد
کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25 ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔