اہم خبریں

لاہورٹریفک پولیس کا ای چالان کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے نئی سزائیں دینے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) ٹریفک پولیس لاہور نے خلاف ورزیوں پر ای چالان کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔جرمانے کی رقم سے بچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤنسمیت تمام ایسے اقدامات کرے گی جس سے مذکورہ شخص دوبارہ سڑک پر گاڑی لانے سے گریز کرے ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لرننگ لائسنس، لائسنس کی ڈپلیکیٹ کاپی، نئے لائسنس یا تجدید کی خدمات جیسی سہولیات ختم کردی جائیں گی جو ای چالان میں غلطی کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‌حکومت کی سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن سکیم لانے کی تیاریاں
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، انتباہ دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے ایسے عناصر کو پکڑنے کے لیے پنجاب کے سیف سٹی ڈیپارٹمنٹ، پولیس سروس سینٹرز اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے مراکز کو مربوط کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں