Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وفد شجاعت حسین کے گھر پہنچ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وفد چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گیا ،اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، خورشید شاہ ،راجہ پرویز اشرف وفد میں شامل ہیں، اتحادی جماعتوں کے وفد کی ق لیگ کے رہنما چودھری

مزید پڑھیں :نگران وفاقی کابینہ سبکدوش ، کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل

سالک سے ملاقات کی،رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ اور مسز فرخ خان بھی اجلاس میں شریک ہیں،ق لیگ نے صدر کے الیکشن کیلئے آصف زرداری کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کر دی ،ذرائع ،پیپلزپارٹی کا وفد آج رات ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا ،

مزید پڑھیں :نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ 2024،واپڈا جیت گیا

وفد میں مسلم لیگ ن کے رہنما بھی شامل ہوں گے،پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم سے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کرے گا ،ملاقات میں ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر بات چیت ہوگی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید پڑھیں :لگ رہاہے جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے،خالد مقبول

ادھر آصف علی زرداری اورخالد مقبول صدیقی کےدرمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا،صدارتی الیکشن ،سیاسی صورتحال سندھ کےمعاملات پر بات چیت،آصف علی زرداری کی ایم کیوایم ےصدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست،مشاورت کےبعد جلد جواب دینگے

مزید پڑھیں :بیرسٹر گوہر نے بلاول کو آڑے ہاتھوں لے لیا

خالد مقبول صدیقی کی یقین دہانی،صدارتی الیکشن کےلیے ایم کیوایم کےقومی اسمبلی میں21سینیٹ میں 3ووٹ ہیں،صدارتی الیکشن کےلیے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے14ووٹ ہیں۔

مزید پڑھیں :صدارت کی کرسی کون سنبھالے گا ؟ جانئے