اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹونے قومی اسمبلی میں سائفر کا معاملہ اٹھا دیا، سنی اتحاد کے ارکان مشتعل،بلاول بھٹو نے کہا میں جانتا ہوں سائفر کیا ہوتا ہے ،خان صاحب نے خود سائفر کاپی گم ہونے کا اعتراف کیا،اگر ایک کاپی دشمن کو مل جاتی تو وہ کو ڈ ٹریک کرسکتے ہیں،یہ جلسہ میں لہرانے کی بات نہیں،اس کی جو بھی تحقیقات ہوتی ہیں وہ ہونی چاہئیں،اگر میں آئین کی خلاف ورزی کرتا ہوں تو مجھے سزا دلوائیں، ،بلاول بھٹو زرداری کی 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کی مشروط حمایت ، کہا چیف جسٹس
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد
کو جوڈیشل انکوائری کا سربراہ بنایا جائے،رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا سائفر معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کامطالبہ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کیان لیگ کی لیڈر شپ نہیں کہتی تھی کہ یہ جھوٹ کا پلندہ ہے کوئی سائفر نہیں،حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے،
مزید پڑھیں :چوہدری عدنان قتل کیس،ملزمان عدالت میں پیش
حقیقت سامنے آ جائے گی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ، ہمارا لیڈر جھکے گا نہ ہم جھکیں گے ،ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،جن جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے،اسد قیصر کا الیکشن میں دھاندلی پر بھی عدالتی کمیشن بنانے کامطالبہ،کہا پہلے ہمارے مینڈیٹ کو واپس کیا جائے۔
مزید پڑھیں :تھر میں 0.3 ملین سے زائد بچے سکول اور تعلیم سے محروم ہیں، این سی آر سی کی رپورٹ