گلوکار ومصنف ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کرگئے

لاہور( نیوز ڈیسک) گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز ایک ماہ سے علیل تھے اور گردے فیل ہونے کے باعث وفات پاگئے، انکی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامعہ
مزید پڑھیں:ن لیگی ایم این اے کی جانب سے 13لاکھ روپے کا پرتکلف ناشتہ

مسجد شاد مان چوک لاہور میں ادا کی جائیگی، یاد رہے کہڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجینئر ، کئی اردو

انگریزی کتابوں کے مصنف وگلوکار بھی تھے وہ آج کل ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور

فنکار میں ملکہ ترنم نور جہاں کے فن اور شخصیت پر اپناتجزیہ پیش کررہے تھے، ڈاکٹر امجد پرویز نے

میوزک کے علاوہ بہت سے کتابیں بھی لکھیں۔ وہ طویل عرصہ ایک قومی اخبار میں مستقل طور پر

کالم بھی لکھتے رہے۔شوبز شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔