اہم خبریں

جو ممبر پارلیمنٹ ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ رکنیت چھوڑ دیں، سراج الحق

لاہور(اے بی این نیوز     )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 8فروری سے عوام کے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے،جماعت اسلامی دھاندلی کے خلاف بڑی تحریک کا اعلان کر چکی ہے،جو ممبر پارلیمنٹ ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اپنی رکنیت چھوڑ دیں،

مزید پڑھیں :خلا کا عسکری استعمال، چین نے امریکی جنرل کا دعویٰ مسترد کردیا

الیکشن پر تحفظات رکھنے والے ہماری احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں،وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جن کا منڈیٹ چوری کیا گیا ہے وہ شور بھی نہ مچائیں،وزیر اعظم بتائیں کیا الیکشن چوری کرنے کے بعد میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت ہو سکتا ہے،الیکشن 2024 نے دھاندلی میں 2018

مزید پڑھیں :شہباز شریف ،نواز شریف کا سیاسی سفر

کے الیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردجرم عائد کر دی ،پہلے ووٹ اب نتائج چوری ہوتے ہیں ،فارم 45والے سڑکوں پر، فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں،تمام حکومتیں کشمیر کو انڈیا کے حوالے کرنے کے جرم میں شامل ہیں،

مزید پڑھیں :وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ،دعوت نامے ارسال

بھارتی قبضے کو قبول کرتے ہوئے ایل او سی کو مستقل بارڈر بنانے کی طرف پیش قدمی کی جا رہی ،کشمیر پر عالمی ایجنڈا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کو عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا،جماعت اسلامی دس فروری سے آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ
کرایا جائے
مزید پڑھیں :سوات، مالاکنڈ، باجوڑ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، 8 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں