Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سوات، مالاکنڈ، باجوڑ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، 8 افراد جاں بحق

سوات (نیوزڈیسک)سوات مالاکنڈ اور باجوڑ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی اور مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ اور درگئی میں کچے مکانات گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

تحصیل مٹہ کے علاقہ میں شدید برف باری اور بارش سے گھر پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

ریسکیو اداروں کے مطابق 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ مزید 3 افراد کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:شہباز شریف کی سپیڈ، محنت کی دنیا معترف ہے،مریم نواز

مہمند میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث متعدد مقامات پر دیواریں منہدم ہوگئیں۔

باجوڑ کے علاقے شینکوٹ ڈاگ میں بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔

ضلع میں حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئیں، اسکے علاوہ درجنوں گھر گر کر زمین بوس ہوگئے۔