اہم خبریں

سی ڈی اے کامارگلہ کی پہاڑیوں میں 10 ملین درخت لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مارگلہ کی پہاڑیوں میں حیاتیاتی تنوع اور سبزہ کو بڑھانے کے لیے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارک میں 10 ملین درخت
مزید پڑھیں:اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

لگانے کے لیے 2 ارب روپے سے زائد کے منصوبے کے لیے پی سی ون تیار کیا ہے۔CDA آئندہ مالی سال 2024-25 میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈز حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو PC-I بھیجنے کے عمل میں ہے،

جس کی لاگت کا تخمینہ 2,158.614 ملین روپے ہے۔اسلام آباد 908 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں ماسٹر پلان کے مطابق مارگلہ ہلز اور 32 ایکوائر شدہ گاؤں 39,000 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جسے 1980 کی دہائی میں نیشنل پارک قرار دیا گیا تھا۔

یہ پارک اسلام آباد کے شمالی کنارے پر، خیبر پختونخواہ کے ضلع ہری پور کے جنوب میں واقع ہے، جو 15,782.74 ہیکٹر (39,000 ایکڑ) پر پھیلا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں