کوئٹہ ( اے بی این نیوز )اسکول کل بند رہیں گے،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کل (بدھ) کوئٹہ بھر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نومنتخب ایم پی اے کی حلف برداری
مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان
کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ (28 فروری) کو طلب کر لیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی اجلاس بلانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی
مزید پڑھیں :عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے روک دیا
منتخب نمائندوں سے حلف لیں گے اور انہیں قانون ساز ادارے میں باضابطہ طور پر شامل کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے یو آئی (ف) انتخابات کے بعد بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ مشترکہ واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔















