اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر پھر فیصلہ نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن نے تمام درخواستیں یکجا کر دیں،5رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کی،علی ظفر نے کہا پہلے فیصلہ کرلیاجائے درخواست گزارکون ہے کیوں آیا، یہ نہیں ہو سکتا کوئی بھی پبلک سے اٹھ کر آ جائے
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن دھاندلی کا مرکز، جلد احتجاج کی کال دونگا، عمران خان
،اعظم نذیر تارڑ نے کہا سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کوئی نام پہلے نہیں دیئے، جنہوں نے پہلے نام دیئے تھے انکا کیا ہو گا؟ یہ وہ پارٹی لے کر آئے ہیں جس نے کوئی قومی اسمبلی کی نشست نہیں جیتی،کچھ آزاد لوگ اس جماعت میں شامل ہو گئے،علی ظفر نے کہا آزاد امیدواروں کو کچھ آزاد لوگ نہ کہا جائے وہ عزت دار لوگ ہیں، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی