اہم خبریں

لاہور ،خاتون پولیس اہلکار نے توہین مذہب کی ملزم کو پرتشدد ہجوم سے بچا لیا

لاہور ( نیوز ڈیسک )گزشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ میں کچھ لوگوں نے خاتون کے روایتی جلیبیہ لباس کے ڈیزائن کو مقدس آیات سمجھ کر مذہبی نعرے بازی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

ہجوم میں سے کچھ لوگوں کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے سنا گیا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کے لیے صرف ایک ہی سزا ہے اور وہ ہے اس کا سر قلم کرنا۔تاہم ایس ڈی پی او سیدہ شہربانو نقوی کی قیادت میں پولیس فورس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی

اور خاتون کو ایک دکان سے بچایا جہاں سے اسے حراست میں لیا گیا تھا۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)

ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کی سہ پہر لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے والی خاتون پولیس افسر کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کی سہ پہر لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے والی خاتون پولیس افسر کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں