اسلام آباد (اے بی این نیوز )معاشی استحکام کیلئے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،نامزد وزیراعظم شہبازشریف کا بیان ،کہاملک سے غربت، بے روزگاری اورجہالت کے خاتمہ کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی،
مزید پڑھیں :شہبازشریف 3 سال،بلاول 2سال کیلئے وزیراعظم،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان پائور شیئرنگ فارمولہ طے
تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے،سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوں گے،زندہ قومیں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا جرات اور محنت سے کرتی ہیں،پہلے بھی معاشی ترقی و استحکام کی روشن مثال قائم کی اور اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے















