مقبوضہ غزہ(نیوزدیسک)غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری جاری ہے جس میں 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، ایسے میں ایک ننھے فلسطینی ولاگر نے دنیا کو آئینہ دکھادیا۔
کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود نے غزہ کی صورت حال پر نئی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ویڈیو میں رمضان محمود کو اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میاں اسلم اقبال گرفتار ،پی ٹی آئی دعویٰ
کم عمر ولاگر اپنے پیغام میں کہتا ہے کہ 140 دن ہوگئے ہیں، ہم ہر قسم کے عذاب اور جبر سہہ رہے ہیں اور دنیا ابھی تک رسوا ہے۔