لاہور ( اے بی این نیوز )سوزوکی کلٹس نے نئے سیلز ٹیکس کے بعد پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے،بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور ریکارڈ مہنگائی کے درمیان سیلز گرنے سے آٹو انڈسٹری شدید مندی کا شکار ہے، اور اب حکومت نے اضافی سیلز ٹیکس لگا دیا ہے، جس سے خریداروں اور بیچنے والوں کے لیے پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔ملک کی آٹو انڈسٹری کافی عرصے سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور اضافی ٹیکس کے نفاذ سے سوزوکی کلٹس جیسی چھوٹی کاریں مزید مہنگی ہو رہی ہیں،25 فیصد سیلز ٹیکس
مزید پڑھیں :کلٹس کی قیمت میں ہونڈا سیوک جیسی کار متعارف
کے ساتھ، مقامی طور پر بنائی گئی کاریں، جن کی قیمت 4000000 روپے یا اس سے زیادہ ہے یا 1400cc سے زیادہ انجن والے چار پہیہ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں کو نئی گاڑی خریدنے کے لیے اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔ سوزوکی، ٹویوٹا اور ہونڈا سمیت تمام بڑے برانڈز کی گاڑیاں نئی ٹیکس پالیسی کے تحت آئیں گی۔advergic.com کے ذریعہ تقویت یافتہ اشتہارسوزوکی کلٹس کی پاکستان میں متوقع قیمت ماڈل کی موجودہ قیمت متوقع قیمت سوزوکی کلٹس VXL PKR 4,084,000 PKR 4,326,000سوزوکی کلٹس AGS PKR 4,366,000 PKR 4,625,000ہوگی۔















