اہم خبریں

8 فروری کا مینڈیٹ اتحاد اور تعاون ہے، شہباز شریف

لاہور(   اے بی این نیوز  )شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بہتری انداز سے خدمت کرنی ہے، 8 فروری کا مینڈیٹ اتحاد اور تعاون ہے، پاکستان اور عوام کی خدمت سب کو مل کر کرنی ہے، مخلوط حکومت عوام کے اتحاد اور تعاون کا مظہر ہے، پارٹی کے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کر رہے تھے ،

مزید پڑھیں :نوازشریف کو پھر موقع ملا تو ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، شہباز شریف

ملاقات میں نومنتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی سردار غلام عباس،سردار شیر افگن گورچانی، سردار شیر علی گورچانی اور سردار پرویز اقبال گورچانی شامل تھے،شہباز شریف نے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کومبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں انتشار ختم کرکے اتحاد اور تعاون اختیار کریں،خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے،ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور عوام کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ خبریں