اہم خبریں

پنجاب کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پانچ سالہ گیم پلان کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے لیے اپنے پانچ سالہ گیم پلان کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ

پانچ سال کے لیے صوبے کی قیادت سنبھالنے کے لئے مکمل تیارہوں،

بدھ کو مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں مریم نے کہاکہ پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک مشکل الیکشن تھا، میں پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمیں واضح اکثریت دی، ہم خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انتخابی نتائج کے بعد بھی آرام نہیں کیا، ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ،جانئے

نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو صحت اور تعلیم کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اوربھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دیہی علاقوں میں سیوریج، صاف پانی کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے۔

مریم نے نومنتخب ایم پی اے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پنجاب کے 297 حلقوں کو 297 اضلاع کے طور پر دیکھنا ہو گا تاکہ ہر قانون ساز کے حلقے میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے محفوظ پنجاب پروگرام پر کام کیا ہے۔ ہمیں سیف سٹی پروجیکٹ کو تمام شہروں تک پھیلانا ہو گا۔ خواتین کے لیے تھانوں کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہم خواتین کے لیے ماڈل پولیس اسٹیشن بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت لاہور میں ٹریفک کا مسئلہ بھی حل کرے گی۔ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملک بھر میں کوئی آئی ٹی سٹی نہیں ہے، انہوں نے صوبے بھر میں پانچ ایسے آئی ٹی سٹی کے قیام کا بھی عزم کیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بلا سود قرضے بھی دے گی۔ ہم غریبوں کے لیے ایک لاکھ گھر بنائیں گے، نوجوانوں کو بلا سود قرضہ دیں گے اور نوجوان طلبہ کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہیلتھ کارڈز کو دوبارہ ڈیزائن کریں گے اور نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں