کراچی(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما وسابق وفاقی وییر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ معاشی صورتحال سمجھنے والے لوگوں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ دیا ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیچھے نہ ہٹتے تو مریم نواز نے ہی انہیں پارٹی سے نکال دینا تھا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان پہلے ہی نواز شریف کو بتاچکے تھے کہ جب پارٹی مریم نواز کے حوالے ہوگی تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔ بینظیر بھٹو بھی جب آئی تھیں تو جتنے انکلز تھے انہیں ہٹا دیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے مریم نواز شاہد خاقان عباسی کو ہٹاتیں، وہ خود ہی پارٹی چھوڑ گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح ایک بار پھر کم کردی
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی چاہتے تھے کہ ڈیڑھ سال کیلئے حکومت نہ لی جائے ، ووٹ آف نو کانفیڈنس کروا کر الیکشن کا اعلان کردو لیکن جب حکومت مل گئی تو عوامی فلاح کیلئے کام کرو اپنے مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح نہ دی جائے۔ الیکشن میں کسی مقصد کے ساتھ اترو بنا مقصد کے الیکشن میں اترنے کا نتیجہ دنیا نے دیکھ لیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اُن کی اور شاہد خاقان عباسی کی سیاسی سوچ ایک جیسی ہے اور وہ ایک ساتھ رہتے ہیں۔مفتاح اسماعیلکا کہنا تھا کہ ن لیگ سے وہ لوگ چلے گئے جن کو معیشت کے حوالے سےزیادہ ادراک تھا۔















