اہم خبریں

انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے قانونی راستہ اختیارکیاجائے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو جمہوریت کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کے لیے دستیاب قانونی راستے اختیار کیے جائیں۔

ہفتہ کوجاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات کے بعد یہ ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ جیت اور ہار جمہوری عمل کے بنیادی پہلو ہیں

انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں لیکن کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور قانون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

مزیدپڑھیں:انتخابی عمل میں کمشنر کا کیا کردار ہوتا ہے؟جانئے

ان کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا،

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت صبر و تحمل کی درخواست کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ جلد از جلد اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ خبریں