اہم خبریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کمیٹی سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے لیے مذاکرات کرے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کا صحت کارڈ ، لنگرخانے ، پناہ گاہیں بحال کرنے کا اعلان

مذاکراتی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے سیاسی رابطوں، حکومت سازی اور دیگر امور پر مذاکرات کرے گی۔

ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کا اسلام آباد میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے ملاقات کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں