اہم خبریں

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )17 فروری بروز ہفتہ کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں:دیرینہ مسائل حل ہو چکے ہیں، وزیراعظم

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 102 کلومیٹر تھی۔ ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں تھا۔

متعلقہ خبریں