اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں وزارت عظمٰی کے لیے نامزد کیے جانے پر خوشی ہے۔پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑے گی اور جیتے گی۔ ہم نے عام انتخابات میں 180 سیٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
جمعر ات کو جاری بیان میں عمر ایوب خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پارٹی ممبران اور عوام کی توقعات پر اترنے کی کوشش کروں گا۔
مزیدپڑھیں:امارات،سعودی عرب کیلئے نادرااسمارٹ نائیکوپ فیس کتنی ہے،جانئے
انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین و ممبران کی جیلوں سے فوری رہائی ہوگی۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری کیے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔















