اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق کےخلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان محمد شاہ جتوئی نے کی۔
کیس کی سماعت کے دوران فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگتے ہوئے تحریری جواب جمع کرادیا۔ ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے دوران سماعت فردوس عاشق اعوان نے استفسار کیا کہ آپ کون ہوتی ہیں
قانون ہاتھ میں لینے والی ؟ میرے حلقے میں 381پولنگ اسٹیشنز تھے یہ واقعہ کہیں اور نہیں ہوا۔فردوس عاشق اعوان کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ جس پولنگ سٹیشن پر واقعہ پیش آیا وہاں ٹھپے لگ رہے تھے اور عجیب سا ماحول بنا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ہوا غلط ہوا میں اس پر معافی مانگتی ہوں، قانون کاکام تھا مجھ تحفظ دیتا ہجوم مجھ ہراساں کررہا تھا اور پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی،
لیکن میں پھر بھی اپنے رویے پر معذرت کرتی ہوں۔ممبر سندھ نثار دورانی نے فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔















